
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں تین مسافر جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
شاہد رند نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں۔