پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا سنگ میل، انڈیکس 1 لاکھ 29 ہزار کی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کا نیا سنگ میل عبور کر لیا، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ میں اس شاندار پیش رفت کو ملکی معیشت میں بہتری، کاروباری اعتماد میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی اصلاحات، روپے کی قدر میں استحکام اور بہتر مالیاتی اشارے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا باعث بنے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی اعتماد برقرار رہا تو ہنڈریڈ انڈیکس مستقبل قریب میں مزید ریکارڈ سطحوں کو چھو سکتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles