خیبرپختونخوا میں شدید بارشیں، دریائے سوات میں طغیانی، سیاح جاں بحق، 13 افراد پھنس گئے


خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں جاری شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات میں فضا گٹ کے مقام پر طغیانی آ گئی۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر دو سیاح جاں بحق ہو گئے جبکہ 13 افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تاہم خراب موسم اور دریا کی تیز روانی کے باعث باقی سیاحوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔
مون سون کا پہلا اسپیل، ملک بھر میں 12 افراد کی جانیں لے گیا
انتظامیہ نے مقامی افراد اور سیاحوں کو دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles