ایران کا اسرائیل پر بھرپور جوابی حملہ، 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے، تل ابیب دھماکوں سے لرز اٹھا۔ کئی عمارتوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ پورے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر دھماکوں کے بعد عمارتوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جب کہ خوفزدہ شہریوں کو فوری طور پر قریبی بنکرز میں پناہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی۔

ایرانی حملے کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین کی پریس کانفرنس جاری تھی، جسے سیکیورٹی خدشات کے باعث مختصر کرنا پڑا۔

فوجی ہیڈکوارٹر میں فوری طور پر ہائی الرٹ نافذ کردیا گیا اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles