کراچی میں ٹریفک حادثات: 3 نوجوان جاں بحق، مشتعل عوام کا شدید ردعمل


شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث ڈرائیورز کو گرفتار کر کے گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔
پہلا واقعہ عبداللہ کالج کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان ایان اور زبیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر پر حملہ کر کے اس کے شیشے توڑ دیئے، جب کہ گاڑی کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار اور ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
سوات میں کوچ گہری کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق
دوسرا واقعہ لانڈھی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار سجاد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں حادثات کی تحقیقات جاری ہیں اور لواحقین کی مدعیت میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles