وفاقی بجٹ : دفاع کے لیے 11 ارب 55 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مختص

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ کل پیش کرے گی، جس میں ملک کے اہم شعبوں کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ بجٹ میں وزارت دفاع کے لیے 11 ارب 55 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مخصوص کیا گیا ہے، جس میں پہلے سے جاری 22 منصوبے بھی شامل ہوں گے جو آئندہ مالی سال میں بھی جاری رہیں گے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ہائیڈرو میٹ منصوبے کی جدت کے لیے 2 ارب 89 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کو پانی کی فراہمی کے لیے کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ موسمی صورتحال جانچنے والے ریڈارز کی تنصیب کے لیے ملتان اور سکھر میں 12 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ، خدمات کے شعبے میں ملا جلا رجحان

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ڈرونز کی خریداری اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 13 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اے ایس ایف اکیڈمی کراچی کی اپگریڈیشن کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے، اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔

بجٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کو بھی اہمیت دی گئی ہے، جہاں زراعت اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں اے آئی کے لیے 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی کے قیام کے لیے 1 ارب 93 کروڑ روپے کا فنڈ رکھا گیا ہے۔

وزارت ہاؤسنگ کے لیے کوئی نیا منصوبہ شامل نہیں کیا گیا، تاہم وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے پہلے سے جاری 21 منصوبوں کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے ساڑھے 6 کروڑ اور وزیر اعظم اسٹاف کالونی کی ترقی کے لیے ساڑھے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 11 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

زرعی شعبہ بحران کا شکار، ترقی کی شرح 6.4 سے گر کر 0.56 فیصد پر آ گئی

کراچی کے گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کے لیے 50 کروڑ روپے، منسٹر انکلیو اسلام آباد میں 12 نئے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے 13 کروڑ روپے، اور شہید ملت سیکرٹریٹ میں نئی لفٹس لگانے کے لیے 5 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ حیدر آباد اور میر پورخاص میں وزیر اعظم پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں کے لیے 8 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی گئی ہے، اور رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ بجٹ میں 10.40 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نئے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے لیے کل 13.52 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تاہم کوئی نیا منصوبہ شامل نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کے لیے 4.91 ارب روپے، اور کراچی میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کے لیے 4 ارب روپے دیے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے منصوبے کے لیے 1.97 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی اسٹارٹ اپس اور خصوصی آئی ٹی ٹریننگ کے لیے 50 کروڑ روپے، جبکہ آئی ٹی انڈسٹری کی ری ویمپنگ کے لیے بھی 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

قومی اقتصادی سروے تیار، معیشت کی شرح نمو میں بہتری، بجٹ خسارے میں کمی

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موبائل سروس بہتر بنانے کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صحت کے شعبے میں ایک مریض ایک آئی ڈی منصوبے کے لیے 9.71 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل پاکستان کی سلامتی اور سائبر سکیورٹی کے لیے 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles