کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.8 ریکارڈ


شہر قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرقی علاقے میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
شہریوں نے زلزلے کے دوران خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکلنا شروع کر دیا۔
کراچی میں زلزلوں کی لہر معمہ بن گئی، 24 گھنٹوں میں 10 جھٹکے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت معمولی تھی، تاہم شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles