جنات نے اداکارہ سونیا حسین کو اپنی موجودگی کا احساس کس طرح دلایا؟


جنات کی موجودگی

اداکارہ سونیا حسین /فائل فوٹو

جنات نے سونیا حسین کو اپنی موجودگی کا احساس کس طرح دلایا؟۔ معروف اداکارہ نے  انٹرویو میں سب کچھ بتا دیا۔

اداکارہ سونیا حسین نے شوٹنگ کے دوران غیر معمولی واقعات کوممکنہ طور پرجنات کی موجودگی قراردیا۔

اپنے انٹریومیں ان کا کہناتھاکہ چونکہ قرآن میں جنات کاذکرموجودہے اس لئے انکی موجودگی سے انکارممکن نہیں۔

سونیاحسین نے کہاکہ ہم جب جنات کاذکرکرتے ہیں تووہ ہمارے پاس آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شوٹنگ کے دوران چند غیر معمولی واقعات سے احساس ہوا کہ یہاں جنات موجودہیں۔

ان کا کہناتھا کہ خوف کااحساس انسان خودمحسوس کرتاہے مگرغیرمعمولی واقعات بھی جنات کے وجودکی علامت ہیں۔

مزید پڑھیں : اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی 

واضح رہے کہ اداکارہ سونیاحسین اس وقت وقت فلم ’’دیمک‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔  یہ انٹرویو انہوں نے اسی موقع پر دیا۔

دریں اثنا اداکارہ کا یہ بھی کہناتھاکہ فلم ’’دیمک‘‘کی شوٹنگ کے دوران ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

تاہم انہوں نے شوٹنگ کے دوران چندغیرمعمولی واقعات کو جنات کی موجودگی سے تعبیر کیا۔ جیسے جنریٹرکابندہوجانا،لائٹ کا بندہوجانا،سین کو بار بارشوٹ کروانا،وغیرہ۔

مزید براں سونیاحسین نے ان تمام واقعات کوغیرمعمولی قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ واقعات سیٹ پرجنات کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’’دیمک‘‘ عیدالاضحیٰ پرریلیز کی جارہی ہے ۔ اس فلم کی کاسٹ میں ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles