کراچی : پارہ 39 کے قریب، گرمی کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کیےجانے کا امکان


شہر قائد میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ محسوس کی جانے والی گرمی کی شدت 45 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، جس کے باعث سورج کی تپش میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم گرمی کی شدت 39 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔
شمالی علاقوں میں آج شام سے پھر آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی
مزید بتایا گیا ہے کہ شہر میں مغربی ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو حبس اور پسینے کا باعث بن رہا ہے۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، ہلکے اور کھلے رنگ کے کپڑے پہنیں، اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles