
بھارت کے متنازع صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کے ساتھ حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ امیت مالویہ اور ارناب گوسوامی پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کروایا ہے۔
امریکی پروفیسر ارناب گوسوامی کے ٹاک شو سے اٹھ کر چلی گئیں، اہم وجہ بتا دی
پولیس نے بتایا کہ مدعی کے مطابق امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی کی۔