
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
لاہورمیں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تپتی ہوئی دھوپ میں پاک فوج سے محبت جذبہ حب الوطنی ہے، جو ملکی دفاع میں کردار افواج پاکستان نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ملکی دفاع کی جنگ لڑی،شہبازشریف جنگ کی نگرانی اور دفاع پاکستان کےلئے کردار ادا کرتے رہے، سپہ سالار کی قیادت میں فتح میزائل فائر کیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے دشمن سے 1971 کا بدلہ لے لیا، اور اب دنیا جان چکی ہے کہ اس قوم کو شکست دینا ممکن نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھاکہ 6 بھارتی جہاز کو پاکستانی شاہینوں نے مار گرایا ، ہم نے دشمن سے 1971 کا بدلہ لے لیا، اب دنیا جان چکی ہے کہ اس قوم کو شکست دینا ممکن نہیں۔ بھارت گھبرا گیا کہ جس پاک افواج سے پالا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کا فضل ہے سول و عسکری قیادت نے قوم کا مان رکھا، ملکی دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے بڑا کرتی ہیں، جو قوم سر پر کفن پہن کر کھڑی ہو اور دعائیں مانگتی ہو بچہ شہید ہوکر واپس آئے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سپہ سالار نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، اس دشمن کو شکست دی جو کہتا عددی اکثریت ہے تو دشمن بھول گیا تھا کہ مسلمانوں کو غزوہ بدر میں تعداد کم ہونے کے باوجود کفار پر غلبہ ہوا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےسفارتی سطح پربھی دشمن کوناکامی سےدوچارکیا، قوم نےمتحد ہوکردشمن سےجنگ لڑی اور کامیابی ملی، نوازشریف نے چھ ایٹمی دھماکے کیے تھے، شہبازشریف دورمیں بھارت کے 6 جہاز گرائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں، معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے، معاشی میدان میں بھی دشمن کوشکست دیں گے، دشمن نے امن کو کمزوری سمجھا تو بھرپور جواب جا چکا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر ہوگی۔