کوہستان کرپشن: تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ


کوہستان مالی بے ضابطگی کیس۔ صوبائی حکومت کا تحقیقات کے لئے کابینہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلی خود کریں گے، کوہستان سے تعلق رکھنے والے کابینہ اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی کمیٹی میں شامل ہونگے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بتیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ نیب نے اس کیس میں کچھ ریکوریاں بھی کی ہے۔ صوبائی حکومت اس سلسلے میں نیب کو بھر پور سپورٹ فراہم کرے گی۔ تحقیقات کے لئے نیب کو درکار ڈاکومنٹس ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جو بھی لوگ اور ادارے ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔
وزیراعلیٰ نے کوہستان سے تعلق رکھنے ولے کابینہ اراکین کو پریس کانفرنس کے ذریعے حقائق عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی حکومتی سطح پر تحقیقات کے لئے کابینہ کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کر دیا ۔کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلی خود کریں گے جس میں متعلقہ کابینہ اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی شامل ہونگے۔
ٹھل میں معمولی بات پر دوگروپوں میں جھگڑا، 6 افراد زخمی ہوگئے
ٹھل میں سی سیکشن تھانے کی حدود میں معمولی بات پر دو گروپوں میں جھگڑا۔۔ ڈنڈوں اورلاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles