
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد بجٹ تیاری کے سلسلے میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نہ پہنچ سکا، جس کے باعث مذاکرات اب ورچوئل (آن لائن) ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے آن لائن اجلاس منعقد ہوں گے جبکہ آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سے بجٹ تیاریوں کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہونا تھا، جس کے لیے پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو بریفنگ دینے کی مکمل تیاریاں کر رکھی تھیں۔ آن لائن مذاکرات کے دوران حکومت کی جانب سے بجٹ سے متعلق تجاویز شیئر کی جائیں گی۔
پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلیٰ حکام ورچوئلی شرکت کریں گے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ
حکام کا کہنا ہے کہ اگر تمام مراحل طے ہوتے رہے تو آئندہ ہفتے آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے، جہاں بالمشافہ مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا۔