ایکس پر اکشے کمار ٹرینڈ کرنے لگے! جوابی آپریشن میں مودی کا جنون بھسم


آپریشن تندور اور اکشے کمار کی فلم

اکشے کمار / فائل فوٹو

پاکستان بھارت کے درمیان سیز فائر پر بھارتی ادکار اکشے کمار ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے، دلچسپ میمز کا بھی نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا،پاکستانی صارفین آپریشن ’’تندور‘‘ کا ٹرینڈبھی چلادیا۔

ایک صارف مارخ نے لکھا کہ اب بھارت والے بہت جلد اکشے کمار کو لے کرفلم بنائیں گے ’’آپریشن سندور‘‘ کے نام سے۔

زینب نے لکھا کہ اکشے کمار کو فلم میں یہ کرکے دکھا دیں بس مان جائیں گے۔

عائشہ نے لکھا کہ اکشے کمار فلم بنانے کےلئے راستے میں ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ جنگ ختم ہوئی اب اکشے کمار کے چمکنے کا وقت شروع ہوگیا۔

پاک بھارت سیز فائز کے بعد ایکس پر میمز کا طوفان آگیا، ہر صارف اپنے اندازمیں تبصروں میں مصروف ہے۔

بعض بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کے خلاف بولنا شروع کردیا، ایک بھارتی صارف نے لکھا’’مودی جی‘‘ آپریشن شروع کرنے کے بجائے بہار کے الیکشن کی تیاری شروع کردیتے۔

آکاش نے لکھا کہ کراچی اور لاہور میں بھارتی  ترنگا لہرانے  کا ارمان من میں ہی  رہ گیااور تو اور آئی پی ایل بھی بند ہوچکا۔

پاکستان نے آپریشن سندور کو اپریشن تندور میں بدل دیا،مودی بھسم

ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن سندور کو پاکستان نے مودی کے لئے آپریشن تندور میں بدل دیا۔

پاکستانی صارفین کی بڑی تعدادنے مودی کو ہدف بنا رکھا ہے ، ایک صارف نے لکھا جنگی جنون کو پاکستان فضائیہ نے سندور سے آپریشن تندور میں بدل کر بھارتی فوج  کے  خون سے رنگ دیا۔

رباب نامی صارف نے اکشے کمار کو مشورہ دیاکہ اب اکشے کو پاکستانی فلم ’’آپریشن تندور‘‘ میں کام کرنا چاہیے ان کے مداح پاکستان میں بھی بہت بڑی تعدادمیں موجود ہیں

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles