
پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں پاکستان اقوام عالم کو بھارت کی اشتعال انگیزی اور خطے میں امن کو لاحق خطرات سے آگاہ کرے گا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیں گے۔پاکستانی مندوب نے تصدیق کی ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر سلامتی کونسل کی صدارت کو اجلاس بلانے کی باضابطہ اطلاع دی گئی تھی۔ سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج رات بارہ بجے ہوگا۔
پاکستانی مندوب نے تصدیق کی ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر سلامتی کونسل کی صدارت کو اجلاس بلانے کی باضابطہ اطلاع دی گئی تھی۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ’ہم اس ہدایت کے مطابق کام کر رہے ہیں، اور اپیلیں جب سسٹم میں آتی ہیں تو ان کا اثر عالمی نظام پر پڑتا ہے۔‘ سلامتی کونسل کا یہ بند کمرہ اجلاس ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں عاصم افتخار پاکستانی مؤقف پیش کرینگے اور بھارتی لاقانونیت سے سلامتی کونسل کو آگاہ کرینگے۔
ذرائع نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی پر بھی بحث ہوگی، 5 مستقل اور10 غیرمستقل مندوبین اجلاس میں شریک ہونگے۔ عاصم افتخار آج رات 2:30 بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
پاکستان پرامن ملک ہے، جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاک فوج کی سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ میں بھی اس معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کبھی محدود نہیں رہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’امریکہ کا سلامتی معاملات میں ایک نمایاں کردار ہے، اور ہمیں توقع ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرے گا۔‘
دوسری جانب برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ایک معنی خیز بیان میں کہا ہے کہ ’اصل مسئلہ پہلگام یا پلوامہ نہیں، بلکہ جموں و کشمیر ہے۔ جب تک اس مسئلے کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق نہیں نکالا جاتا، تب تک پاک بھارت تعلقات میں امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔‘
امریکی شہریوں کو بھارت اور پاکستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت، ٹریول ایڈوائزری جاری
پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی، خاص طور پر حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی فوجی نقل و حرکت اور پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات نہ صرف خطے کے امن کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ ایک بڑی جنگ کے خطرے کو جنم دے رہے ہیں۔
سیاسی جماعتوں کو ان کیمرا بریفنگ میں کیا بتایا گیا
اقوام متحدہ میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں پاکستان عالمی طاقتوں کو ثبوتوں کے ساتھ بھارت کی علاقائی پالیسیوں کو بے نقاب کرے گا اور یہ باور کروائے گا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی ضمانت ہے۔