
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اہمیت کے حامل امور اور پونچھ کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاک بھارت موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ان اقدامات سے نہ صرف خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں بلکہ مجموعی علاقائی صورت حال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔
ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آہنی برادر ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان
چینی سفیر نے پاکستان کے مؤقف کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی پاکستان کے ساتھ مشترکہ خواہش کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
صدر مملکت نے مشکل وقت میں چین کی طرف سے پاکستان کی مسلسل حمایت اور تعاون کو سراہا اور کہا کہ چین کا کردار ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ اسد گیلانی نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر سینئر پاکستانی حکام اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر بھی موجود تھے۔**
اپنے دورہ پاکستان کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کی صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ عباس عراقچی اسلام آباد میں اپنے سرکاری دورے کے بعد بھارت روانہ ہوں گے، جہاں وہ مزید علاقائی سفارتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔