
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد فرید اللہ مارا گیا، جو کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں بھی آپریشن کیا، جہاں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارج ہلاک
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی موجودگی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جاری رہے گی تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔