شانزے عمر کا دعائے خیر لُک مداحوں میں مقبول؛ تصاویر وائرل


شانزے عمر کا دعائے خیر لُک مداحوں میں مقبول؛ تصاویر وائرل

پاکستان کے معروف ماڈل، گلوکار اور اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی دعائے خیر کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں۔

حال ہی میں عمر شہزاد نے عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ  نکاح کے پاک بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

نکاح لُک کے بعد اداکار عمر شہزاد کی اہلیہ شانزے لودھی  نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دعائے خیر کی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شانزے لودھی نے سلور گرے رنگ کا نفیس لباس زیب تن کیا اور سادہ و نفیس جیولری کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا، تاہم ان کا یہ انداز مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

شانزے لودھی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہماری دعائے خیر! یہ سرکاری طور پر شادی کا ہفتہ ہے۔

تاہم شانزے لودھی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر صارفین کی جانب سے محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles