آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس؛ ملک سے ہر قیمت پر بلا تفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس میں فورم نے شہدا کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، فورم نے ہر قیمت پر بلا تفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز ملٹری کی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد کی گئی۔ شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواج ِ پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
فورم کو خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 268ویں کور کمانڈر کانفرنس میں فورم نے ہر قیمت پر بلا تفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی کو بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بلوچستان مین انتشار کی کوششیں بے نقاب ہو چکی ہیں۔ انھیں کسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔ ملک دشمن عناصر سے ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔
شرکا کانفرنس کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے نمٹیں گے، مذموم سیاسی مفادات کو ناکام بنایا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرا بے نقاب ہو چکا ہے۔ بلوچستان میں ان کا گٹھ جوڑ بھی بے نقاب ہو گیا۔
فورم نے ’عزمِ استحکام ’ کی حکمتِ عملی کے مؤثر نفاذ پر بھی زور دیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles