
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ اعظم سواتی پیدائشی جھوٹا ہے۔ اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کروں گا۔ بانی کا حکم ملا تو بلا تاخیر عمل کروں گا۔ کہا سیاست میں منافقت کا سہارا لینے والے کبھی سرخرو نہیں ہوتے ہیں۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاکہ وہ جھوٹ پر مبنی بیانات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے، اعظم سواتی نے خود اپنی میڈیا ٹاک میں تسلیم کیا کہ وہ صرف دل کی بھڑاس نکالنے گئے تھے، اور اب اسی بنیاد پر بے جا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اعظم خان سواتی پیدائشی جھوٹا ہے اسکی پریس کانفرنس کے متعلق کوئی جواب دینا نہیں چاہتا، اعظم سواتی کے لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، میں اپنا مؤقف چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، جن کا جواب میں پہلے ہی پارٹی کی احتساب کمیٹی کو دے چکا ہوں، سیاست میں منافقت کا سہارا لینے والے کبھی سرخرو نہیں ہوتے ہیں۔
اعظم سواتی کے الزامات پر اسپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو خط، تحقیقات کا مطالبہ
اسپیکر کے پی نے کہا کہ اعظم سواتی کا تکبر اور انا انہیں اس حد تک لے آئی ہے کہ وہ حقائق کو پس پشت ڈال کر من گھڑت بیانیے بنا رہے ہیں، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہی میرا فیصلہ ہوگا، اور ان کے ہر حکم پر بلا تاخیر عمل کروں گا۔