معاشرے کی بے حسی، عوام نے حادثے کا شکار پروفیسر کے 22 لاکھ روپے اور طلائی زیورات لوٹ لئے


سپرہائی وے جمالی پٴْل کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پروفیسر طارق صلاح الدین اور ان کی اہلیہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔
دو روز قبل پروفیسرطارق اسکیم 33 سے عزیزآباد اپنے نئے گھر منتقل ہورہے تھے سامان بھی بھیجوا دیا تھا۔ اہلیہ کے ساتھ گھر جارہے تھے کہ ڈمپر نے کچل ڈالا۔
ذرائع کے مطابق پروفیسرطارق صلاح الدین کے پاس 22 لاکھ روپے نقد اور طلائی زیورات موجود تھے جسے حادثے پرموجود شہریوں نے لوٹ لیا۔ پروفیسرطارق تو ناگہانی موت کی نذر ہوئے لیکن معاشرے کی بے حسی ایک بارپھرکھل کر سامنے ۤگئی۔
پروفیسر طارق صلاح الدین کی اوران کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں عزیز واقارب اوراہل خانہ سمیت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles