
سعودی عرب میں آج عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے نواح میں واقعہ سدیر میں مرکزی اجلاس شروع ہوگیا۔
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کا آغاز کردیا گیا۔
سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، ملکی اور غیر ملکی شہری بھی چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دے سکتے ہیں۔
سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 2 بجے ہوئی ہے۔
عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے آج انٹرٹینمنٹ لارہا ہے، میٹھی عید پر مزیدار ڈراموں کا تڑکا
سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند غروب آفتاب کے 8 منٹ تک افق پر رہے گا۔
ادھر انڈونیشیا، ملائشیا اور آسٹریلیا میں عید پیر کو منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی / اجلاس
پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کل سر جوڑے گی۔ ماہرین فلکیات نے شوال کا چاند واضح نظرآنے کی امید ظاہر کردی۔
شوال کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس کل شام 6 بجے وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوگا۔ زونل اجلاس صوبائی دارالخلافوں میں بیک وقت منعقد ہوں گے۔