پی ٹی آئی ڈی چوک میں سیکڑوں کارکنوں کی شہادت کے دعوے سے دستبردار


چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو لوگ احتجاج کے لئے باہر نکلے ، بانی نے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی سے احتجاج کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، ان کو 26 نومبر کے واقعہ کا علم نہیں تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فائنل کال کے بعد آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، آگے کا لائحہ عمل بانی ہی بتائیں گے، ہمارے لوگ مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا مرکزی قیادت کی شکایت عمران خان سے کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں جائیں، جہاں بھی احتجاج ہونا تھا ، گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔
علاوہ ا زیں پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 26 نومبر کے بعد بانی سے ملاقات ہوئی ہے، پولیس حکام نے عدالتی احکامات نہیں مانے، ملاقات نہ کرانے پر سی پی او سمیت دیگر افسران کو شوکاز دیدیا گیا ۔
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں،ان تک معلومات تک رسائی روکی گئی، انہیں کسی بات کا پتا نہیں تھا، آج ان کو بریفنگ دی گئی ، بانی کو آج معلوم ہوا خون کی ہولی کھیلی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 7 مقدمات میں جوڈیشل ہوگئے ہیں ، عدالت نے آر پی او سے تمام مقدمات کی رپورٹ بھی طلب کی ہے، آج بانی کی بہنوں سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اور مشکلات کے باوجود وہاں پہنچے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں شہیدوں کے حق میں پرامن مارچ کیا جائے گا، ایوانوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سامنے معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے گا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی کا کہنا تھا کہ گولی کے بجائے آنسو گیس استعمال کیا جاتا، انھوں نے لال مسجد اور 9 مئی واقعات کا بھی ذکر کیا، بانی نے بشری بی بی، علی امین گنڈاپور کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی نے اپنی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی اوردیگر رہنمائوں سے بھی رائے لینے کا کہا ہے، آج وکلاء کے ساتھ میڈیا کو بھی اندر نہیں آنے دیا گیا۔
اپنی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں ہوسکی، شاہ محمود نے کہا کہ ہم بے گناہوں کو ڈیڑھ سال سے جیل میں رکھا گیا ہے، بانی نے شاہ محمود قریشی کی قربانیوں کو سراہا ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بشری بی بی کے بارے میں کہا وہ گھریلو خاتون ہیں ، جس طرح انھوں نے لیڈ کیا وہ قابل تعریف ہے، ڈی چوک اور سنگجانی کا معاملہ نہیں، گولی کیوں چلائی گئی؟
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کے لیے باہر نکلی ہیں، سیدھی فائرنگ کے دوران علی امین گنڈا پور نے بشری بی بی کو بچایا۔
پی ٹی آئی وکیل نے مزید کہا کہ بانی نے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہمارے بچے ہیں، سب شہید برابر ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles