چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کے سیکرٹری کو دھمکی ملنے پر گیلانی ہاؤس کی سیکیورٹی سخت


چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی ملنے کے بعد ملتان میں گیلانی ہاؤس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی ملنے کے بعد ملتان میں گیلانی ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔ چیئرمین سینیٹ اور اہلخانہ کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی۔
حکومت کا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو منانے کا فیصلہ
پولیس تھانہ کینٹ نے یوسف رضا گیلانی کے پرسنل سیکریٹری زرگام کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے پرسنل سیکریٹری کے مطابق ان کے موبائل پر نامعلوم ملزم کی جانب سے دھمکی بھرا میسج ملا تھا۔
چیئرمین سینیٹ کی مسلسل غیرحاضری موضوع بحث بن گئی، اپوزیشن کا بائیکاٹ
موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا ایک بڑاچیلنج ہے، یوسف رضا گیلانی
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے مبینہ طور پر واقعہ میں ملوث ایک خاتون کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles