اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں 2 دن کی ملاقات بحال کر دی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات 2 دن کی ملاقات بحال کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا اوربانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ کو درخواست دیں۔ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر لارجر بینچ میں سماعت ہوئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles