سوات: بحرین کے ایک گھر میں لگی آگ نے 10 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا


سوات کے علاقے بحرین میں نامعلوم وجوہات کے باعث ایک گھر میں لگی آگ نے تیزی سے پھیلتے ہوئے 10 سے 11 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق علاقے میں رسائی مشکل ہونے کے باعث فائر فائٹرز نے پیدل پہنچ کر آگ بجھائی۔ خوش قسمتی سے تمام گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles