
آکلینڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔
آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستانی بولرز کی لاکھ کوششوں کے باوجود کیوی ٹیم نے 204 رنز اسکور کیے اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی، ابرار احمد، عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد علی اور جہانداد خان ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے ہیں۔
قومی ٹیم میں محمد حارث ، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔