
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی 10 بہترین ڈیلیوریز جاری کردیں، ٹورنامنٹ کی 10 بہترین ڈیلیوریز میں سے پاکستانی بولرز سر فہرست ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستان ٹیم کو بدترین شکست ہوئی تاہم ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے بولرز کی جانب سے پھینکی گئی 10 بہترین گیندوں کی فہرست جاری کی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی 10 بہترین ڈیلیوریز میں سے 4 پاکستانی بولرز کی ہیں، اس فہرست میں مسٹری اسپنر ابرار احمد 2 بہترین بالز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ایک ایک بال شامل ہے۔
View this post on Instagram
ابرار احمد نے ایک گیند پر نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے اور دوسری گیند پر بھارتی نائب کپتان شبھمن گل کو پویلین کی راہ دکھائی، دونوں بالز بہترین ڈیلوریز میں شامل ہے۔
چیمپئینز ٹرافی سے پاکستان کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا، بھارتی میڈیا نے بتادیا
اسٹار قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے جس گیند پر بھارتی کپتان روہت شرما کو بولڈ کیا، وہ بھی میگا ایونٹ کی 10 بہترین ڈیلوریز میں سے ایک قرار پائی ہے۔
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی گیند پر نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان کین ولیم سن کو آؤٹ کرنے والی بال بھی بہترین ڈیلوریز کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد اور بھارت کے سینئر اسپنر رویندر جڈیجا اور کلدیپ یادیو کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں کرائی گئی بالز ٹورنامنٹ کی 10 بہترین بالز کی فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔