چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے ساتھ فائنل کون کھیلے گا؟ نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقا، فیصلہ آج ہوگا

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 میں بھارت کے ساتھ فائنل کون کھیلے گا؟ فیصلہ آج ہوگا، میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جنوبی افریقی ٹیم نے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، نیوزی لینڈ کی گروپ اے میں دوسری پوزیشن رہی۔

پی سی بی کی جانب سے شائقین کو فری افطاری کروائی جائے گی جبکہ شائقین ٹکٹ دکھا کرباکس حاصل کرسکیں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا نے میچ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، سیمی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ نے دن اور جنوبی افریقہ نے شام کے اوقات میں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے وارم اپ سے سیشن کا آغاز کیا اور پھر فیلڈنگ ڈرلز کیں، نیٹس پر بیٹرز اور بولرز نے خوب مشقیں کیں۔

اس موقع پر پریس کانفرنس میں کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ لاہور کی پچ دبئی کے مقابلے میں مختلف ہے، یہاں پر پہلے کھیل چکے ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہے، ٹریول کے بعد کھلاڑیوں کو ریکوری کا موقع ملا اور سیمی فائنل کے لیے تیار ہیں۔

ادھر جنوبی افریقا نے فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کی، جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے کیچز کی خصوصی مشقیں کیں جبکہ بیٹرز اور بولرز نے نیٹس پر تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

کپتان ٹیمبا باووما نے پریس کانفرس میں کہا کہ دبئی جانا ضروری نہیں تھا، لاجسٹک کو مزید بہتر کیا جاسکتا تھا مگر شیڈول میں ہم زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میں کھلاڑیوں نے گالف کھیل کر انجوائے کیا اور ری کور کیا، نیوزی لینڈ کو یہاں کھیل چکے ہیں اس چیلنج کو پلان کے مطابق لیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles