
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں، بانی کو سحری نہ دینے کی باتوں میں صداقت نہیں۔
سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کو سحری نہ دینے، عبادت سے روکنے کی باتیں غلط ہیں، وہ قوم کی خاطر جیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا کہ جو لیڈر شپ پر حملہ آور ہوتے، ایسا بھگوڑے کرتے ہیں، وہ عوام میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔
جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے، عظمیٰ بخاری کا عمران خان پر وار
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی سے کوئی شکایت نہیں، ان کی سیاسی رفقاء سے 5 ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی، عمران خان سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری ظہیرعباس کو بانی اور بشری بی بی نے تمام معاملات کیلئے اپنا وکیل مقرر کیا ہے، بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے وکالت کے ذریعے سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی۔
آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا اسپوکس پرسن مقرر کیا گیا، بشری بی بی نے بھی اپنے چار فوکل پرسن مقرر کئے ہیں، بانی نے فیصل چوہدری کو ہدایت دیں کہ تمام پٹیشنز چوہدری ظہیرعباس کے سپرد کر دیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان سے اپوزیشن اتحاد کے بارے بات ہوئی ہے، ابھی پوری بات نہیں کرونگا، ہم مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتے ہیں، بانی چاہتے ہیں وہ اپوزیشن کے اتحاد میں شامل ہوں۔