چیمپئنزٹرافی کا آخری مقابلہ، جنوبی افریقا کے خلاف انگلینڈ مشکلات کا شکار

چیمپئنزٹرافی کے آخری مقابلے میں جنوبی افریقا کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکارہوگئی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بیٹنگ جاری ہے، پروٹیز کے سیمی فائنل میں رسائی کے روشن امکانات ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اچھا ثابت نہ ہوسکا اور شروعات سے ہی اس کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

چیمپئنز ٹرافی: ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر مستعفی

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ سب سے زیادہ 37 رنز جو روٹ نے بنائے، جوفرا آرچر نے 25، بین ڈکٹ نے 24 اور جوز بٹلر نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسین اور ویان ملڈر نے تین تین جبکہ کیشو مہاراج نے دو، لونگی اینگیڈی اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا گروپ اسٹیج میں یہ آخری میچ ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے.

جنوبی افریقہ ایک میچ میں فتح اور بارش کے نذر ہونے کے بعد 3 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم بہترین رن ریٹ پرجنوبی افریقہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles