ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن زید النیہان آج پاکستان پہنچیں گے


ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان آج پاکستان پہنچیں گے، اس دوران وہ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 4 سے 5 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔
دوہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جس کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔
ایک روزہ دورے میں شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری، معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں 4 سے 5 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، اس کے علاوہ پرنس شیخ خالد بن محمد النیہان صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles