
چیمپئنز ٹرافی میں آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، جہاں بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ اپنی پہلی فتح کے ساتھ میدان میں اتری ہے، جہاں اس نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔