
کامونکی میں لوہا پگھلانے کے دوران حادثے میں چارمزدور جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
کامونکی میں فیکٹری میں لوہا پگھلانے کے دوران مزدوروں پر لوہا گرگیا۔ واقعے میں چار مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق واقعے میں 3 مزدور زخمی بھی ہوئے، مزدور لوہا پگھلانے کی بھٹی پر کام کر رہے تھے۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں2 بھائی بھی شامل تھے۔
حادثہ کامونکی میں دیوان روڈ پرواقع لوہے کی فیکٹری میں پیش آیا، زخمی ہونے والے مزدوروں کو طبنی امداد دی جا رہی ہے۔