خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید


خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 15 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے سمیت 4 جوان بہاردری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کی، سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورانِ آپریشن سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف توری، خارجی سعید عرف لیاقت خارجی بلال شامل ہیں، یہ تمام دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کی، کارروائی کے دوران 6 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوگئے، شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزیدت قویت دیتی ہیں۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

خیال رہے کہ 2 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، لکی مروت اور خیبر کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے، دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کی گئی تھیں۔
دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی اور سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔
وزیرِاعظم نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف اور 3 سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ٓجان کی پرواہ کئے بغیر وطن کی حفاظت کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے غیر متزلزل عزم پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
قوم شہدا کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہدا نے جان دے کر خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم شہدا کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورجرات پر فخر ہے، خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل تعریف ہیں، قوم خوارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles