
سندھ کے شہر نوابشاہ میں شہباز قلندر کے زائرین کی وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر بوریوالا سے زائرین بذریعہ ٹرین نواب شاہ پہنچے تھے جہاں سے سہون شریف جانے کے لیے وین پر سوار ہو کر سہون شریف حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے وین ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
گوجرانوالہ: فیکٹری میں دھماکہ، دو مزدور جاں بحق، تین زخمی
پولیس کے مطابق حادثہ قاضی احمد آمری روڈ پر پیش آیا۔
جاں بحق چھ افراد میں عظیم علی، ظفر علی، شیخ دلدار جتوئی، بابر علی، لطیف علی، مہراج احمد شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
مصطفیٰ کو قتل کے بعد نہیں جلایا، زندہ کو آگ لگائی، ملزم شیراز کا رونگھٹے کھڑے کر دینے والا انکشاف
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔