روسی شراب پر گاندھی کی تصویر نے ہنگامہ کھڑا کردیا

روسی شراب پر مہاتما گاندھی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں ایک شراب بنانے والی کمپنی نے مبینہ طور پر اپنے بیئر کین پر مہاتما گاندھی کی تصویر پرنٹ کردی جس سے بھارتی شہری آگ بگولہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب اوڈیشہ کے ایک لیڈر سپرنو ستپاتھی نے بیئر کین کی تصویریں شیئر کیں جن پر مہاتما گاندھی کی تصویر دیکھی گئی، یہ شراب کے کین ’ریورٹ‘ نامی برانڈ کے تھے۔

بھارت: مندر میں تقریب کے دوران ہاتھیوں کا حملہ، بھگڈر مچنے سے 3 افراد ہلاک

سپرنو ستپاتھی نے اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ ایکس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے روس کے ساتھ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کہا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی وائٹ ہاؤس آمد پر کشمیری اور سکھ برادری سراپا احتجاج

ستپاتھی نے لکھا کہ میری نریندر مودی سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کو روس کیساتھ حل کریں۔ پتہ چلا ہے کہ روسی شراب کا برانڈ ریورٹ گاندھی جی کے نام پر بیئر فروخت کر رہا ہے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

View this post on Instagram

جیسے ہی بئیر کین کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو کئی بھارتی صارفین نے اس برانڈ کی مذمت کی اور اسے بھارت کی بے عزتی قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “حیران کن اور ناقابل قبول، ہے جبکہ دوسرے نے لکھا کہ یہ انڈیا کی توہین ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles