
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل مقابلے میں پاکستان نے کیویز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف لگ رہی کے، میچ جیتنےکی ہرممکن کوشش کریں گے۔ گزشتہ میچ میں بڑا ہدف حاصل کرکےاعتماد ملا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم مچل سینٹنر نے کہا کہ امید ہے ہائی اسکورنگ میچ ہوگا۔ آج پچ پر گھاس کم نظر آرہی ہے، وکٹ عمومی طورپر پر اچھی لگ رہی ہے، اچھی بولنگ کرانےکی کوشش کریں گے۔
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
کیوی ٹیم میں میٹ ہینری اور بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ابرار احمد شامل ہیں۔