
سپریم کورٹ میں نئے ججزکی حلف برداری آج ہوگی، چھ مستقل اور ایک عارضی جج حلف اٹھائیں گے۔
سپریم کورٹ میں 6 نئے مستقل ججز، ایک قائمقام جج کی تقریب حلف برداری آج ہوگی، تمام 7ججزسے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی حلف لیں گے۔
ججزمیں جسٹس عامرفاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس ہاشم کاکڑ شامل ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب عارضی جج کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے، تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل شرکت کریں گے۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
سپریم کورٹ بار پاکستان بارکےعہدیداران، سینئر وکلا بھی تقریب میں شریک ہونگے، سپریم کورٹ میں پہلی بار حلف برداری تقریب عدالتی احاطے کے لان میں ہوگی۔
احاطہ میں چیف جسٹس پاکستان اور سات ججز کی کرسیاں لگا دی گئیں ہیں، احاطہ سپریم کورٹ میں پانچ سو کرسیوں کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔
کھلے مقام پر حلف برداری کا فیصلہ مہمانوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، ججز کے اہلخانہ اور رفقا بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔