بھارتی اداکار ہیتن تیجوانی پاکستانی ڈراموں کے معترف
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیتن تیجوانی نے پاکستانی ڈراموں کے تعریف کی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیتن تیجوانی نے ایک انٹرویو میں ڈراموں کی اسٹوری کے حوالے سے گفتگو کی جس میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کو سراہا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیوں بھارتی عوام اپنے ڈراموں سے زیادہ پاکستانی ڈراموں کو پسند کررہے ہیں؟
سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایسے ڈرامے بناتے ہیں جن کی کہانیاں لوگوں سے جڑی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں سادگی ہوتی ہے انہیں جو بھی بولنا ہوتا ہے وہ آسانی سے بول دیتے ہیں اور کہانی میں یہ سادگی بھارتی ڈراموں میں اتنی نہیں ہے، اسی وجہ سے پاکستانی ڈراموں کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔