اُدت نرائن کی متنازع ویڈیو؛ عرفی جاوید کا درعمل سامنے آگیا
معروف گلوکار اُدت نارائن کی متنازع ویڈیو پر عرفی جاوید کا درعمل سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں بھارت کی معروف ماڈل عرفی جاوید نے گلوکار اُدت نارائن کی متنازع ویڈیو پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 69 برس کے ہیں اس عمر میں ایسا ہوتا ہے۔
دوسری جانب گلوکار ابھیجیت نے بھی اُدِت نارائن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مداح خود ان کے قریب آتے ہیں اور وہ زبردستی کسی کو کھینچ کر نہیں لاتے۔ اُدِت نارائن ایک رومانوی گلوکار ہیں اور انہیں اپنے کامیاب کیریئر کا لطف اٹھانے دینا چاہیے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔