ریئلٹی شو ’انڈیا گوٹ ٹیلنٹ ‘ میں کامیڈین جیسّی کو توہین آمیز تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا


ریئلٹی شو ’انڈیا گوٹ ٹیلنٹ ‘ میں کامیڈین جیسّی کو توہین آمیز تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارت کے معروف ریئلٹی شو ’انڈیا گوٹ ٹیلنٹ ‘ میں کامیڈین جیسّی کو توہین آمیز تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

ریئلٹی شو ’انڈیا گوٹ ٹیلنٹ ‘ میں میزبانی سامے رائنا نے جیسّی سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کتے کا گوشت کھایا ہے، جس پر جیسّی نے جواب دیا کہ اروناچل پردیش کے لوگ کتے کا گوشت کھاتے ہیں، حالانکہ انہوں نے خود کبھی اس کا ذائقہ نہیں چکھا۔

جیسّی نے کہا “میں جانتی ہوں کیونکہ میرے دوست اسے کھاتے ہیں۔ وہ کبھی کبھار اپنے پالتو جانوروں کو بھی کھا لیتے ہیں”۔

 

 

اس بیان پر شو کے پینل میں موجود افراد نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ خاص طور پر کامیڈین بلراج سنگھ گھائی نے اس بات کی تصدیق پر سوال اٹھایا۔

اس تنازعے کے نتیجے میں اروناچل پردیش کے رہائشی ارمان رام ویلی بکھا نے FIR درج کرائی ہے، جس میں جیسّی نبام پر اس علاقے کے مقامی لوگوں کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ایف آئی آر 31 جنوری 2025 کو ایتاناگر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے اور شکایت گزار نے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات روکے جا سکیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles