اُدت نرائن کا اپنی متنازع ویڈیو پر پہلا بیان سامنے آگیا


اُدت نرائن کا اپنی متنازع ویڈیو پر پہلا بیان سامنے آگیا

معروف بھارتی گلوکار اُدت نرائن کا اپنی متنازع ویڈیو پر پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اُدِت نرائن نے کہا کہ کنسرٹ میں خاتون مداح کو بوسہ دینے کے اُس عمل میں کوئی شرمندگی یا پشیمانی نہیں، یہ محبت کا اظہار تھا نہ کہ کوئی نامناسب حرکت۔

 انہوں نے کہا کہ اس تنازع نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ گلوکار نے ویڈیو کے وقت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مہینوں پرانی یہ ویڈیو اب کیوں منظر عام پر آئی؟

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اُدِت نرائن کو مشہور گانا ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران مداح ان کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لیے اسٹیج کے قریب آئے، اور گلوکار نے خواتین مداحوں کو گال پر بوسہ دیا۔

تاہم ویڈیو کے آخری حصے میں ایک خاتون مداح نے گلوکار کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ دیا جس پر گلوکار نے اچانک اس کا چہرہ اپنی طرف کھینچ کر اس کے ہونٹوں پر بوسہ دے دیا۔

اُدت نرائن کے اس عمل پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles