
ضلع کرم کے علاقے ٹل سے پارا چنار جانے والا امدادی سامان کا قافلہ تاخیر کا شکار ہوگیا، تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی، قافلے کو شورکو روڈ پر روک دیا، لوئر کرم میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
انجمن تاجران کے رکن جعفر حسین نے کہا ہے کہ لسٹوں کے ذریعے اشیاء کی ترسیل ختم کی جائے، باقی گاڑیوں کے آنے تک قافلے کو آگے جانے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران یونین ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، بھتہ دیکر لسٹوں میں شامل نہ ہونے والے افراد کی گاڑیاں آرہی ہے۔
کرم سے 100 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
جعفر حسین نے کہا کہ تاجر اور دکانداروں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ جب تک لسٹ میں شامل آخری گاڑی ٹل سے نہیں نکلتی، ان گاڑیوں کو آگے نہیں جانے دیں گے۔
قبل ازیں ہنگو سے جانے والا امدادی سامان کا قافلہ ٹل پہنچ گیا، جسے پارا چنار کے لئے بھیج دیا گیا، 68 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔
صدر انجمن تاجران حاجی روف کے مطابق 68 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور دیگر سامان شامل ہے، قافلہ کرم کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔
اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر سامان پر مشتمل 120 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
ذرائع کے مطابق قافلے میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی گاڑیاں شامل نہیں، کمیسٹ اینڈ ڈرگز ایسوسی ایشن صدر حنیف حسین کے مطابق ادویات کی گاڑی واپس کر دی ہیں۔ پاراچنار کے تمام نجی میڈیکل اسٹورز اوراسپتال احتجاجا بند ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے، سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ادھر لوئر کرم میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔