شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے میں 15 مزدور جاں بحق

شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ شمالی شام میں منبج شہر کے قریب ایک مرکزی شاہراہ پر ہوا جس میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ 15 مزید خواتین زخمی ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین فارم ورکرز تھیں جو گاڑی میں سوار تھیں جس میں دھماکہ ہوا۔ حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

شام: نئی قیادت کی جانب سے آئین منسوخ، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ کرنے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی کی طرف سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شام کے شہر منبج میں تیسرے روز یہ دوسرا بڑا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایک اور کار بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

کانگو کے شہر گوما میں شدید کشیدگی جاری، مزید 73 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی

یاد رہے کہ شام کے شمال مشرقی شہر منبج میں دسمبر میں صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد سے وہاں کشیدگی جاری ہے۔ یہ علاقہ دو مخالف گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا ایک گڑھ بنا ہوا ہے جن میں ترکی کی حمایت یافتہ سیریئن نیشنل آرمی اور امریکی حمایت یافتہ کرد زیر قیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles