کامیڈین سمے رائنا نے امیتابھ بچن کو اپنی دادی کا کرش قرار دے دیا
بھارت کے معروف کامیڈین سمے رائنا نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اپنی دادی کا کرش قرار دے دیا۔
حال ہی میں بھارت کے معروف کامیڈین سمے رائنا نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 16ویں سیزن کی قسط میں شرکت کی۔
شو کے دوران کامیڈین سمے رائنا نے امیتابھ بچن کو بتایا کہ ’میں اور میرے پاپا آپ کو بچپن سے دیکھتے آرہے ہیں، میری بس دادی ہی ہیں جو اپنی جوانی سے دیکھتی آرہی ہیں، ان کو آپ بہت پسند ہیں، مطلب کرش ہیں آپ‘۔
اس پر امیتابھ بچن ہاتھ جوڑ کر زیر لب مسکرادیے۔
سمے رائنا نے کہا کہ ان کیلئے ایک دستخط کردیں۔ اس پر بگ بی نے کہا کہ کھیل ختم ہوجائے تو میں کردوں گا تاہم کامیڈین نے کہا کہ نہیں جلسہ (امیتابھ کے گھر) کے ڈاکیومنٹس ہیں‘۔ اس پر امیتابھ بچن قہقہے لگانے لگے۔
کامیڈین سمے رائنا نے اس کلپ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’جسٹس فار دادی‘ کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔