
اپرکرم کےعلاقے بوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےاسٹنٹ کمشنرسعید منان سمیت تین پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اپرکرم کےعلاقے بوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہو گئے، اسٹنٹ کشمنرپولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے۔ واقعے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اسٹنٹ کمشنرپولیس کے ہمراہ علاقےمیں جنگ سیزفائرکی کوشش کررہے تھے، زخمی اسٹنٹ کمشنرکو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کےواقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
قبائلی رہنما حاجی عابد کا کہنا ہے کہ بار بارامن معاہدے کی خلاف ورزی افسوسناک ہے، حکومت چودہ بارامن معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں،امن وامان کے قیام میں عوام اپنا کردار ادا کریں۔