اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کاسمیٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں، خوشی کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور نے کہا ہے کہ اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کاسمیٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ خوشی کپور نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی لوگ ان کے بارے میں منفی خیالات رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میرے بارے میں پہلے سے ہی رائے قائم کر رکھی تھی، زیادہ تر منفی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کاسمیٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں، لوگ ’پلاسٹک‘ کو سب سے بڑا طعنہ سمجھ کر پلاسٹک پلاسٹک کہتے ہیں۔

 خوشی کپور نے مزید کہا کہ میں بچپن میں بےحد توجہ کی خواہش رکھتی تھی، میں چاہتی تھی کہ سب مجھ پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ خوشی کپور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لو یاپا‘ میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles