بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی


بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی

بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا پورن سنگھ نے منگل کو یوٹیوب پر اپنے ایک وی لاگ میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی  تفصیلات شیئر کیں۔

ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوئیں اور ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

وی لاگ میں ارچنا نے بتایا کہ انہوں نے حادثے کے پہلے دن اپنے خاندان کے افراد کو ان کی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی، کیونکہ وہ اس حادثے اور چوٹ کے باعث بہت پریشان تھیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میں نے راج کمار کو فون کیا اور بتایا کہ شوٹنگ رکنے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔

وی لاگ کے آخر میں ارچنا کو اسپتال سے ڈسچارج ہوتے اور اپنے شوہر اور بچوں سے  ملتے ہوئے دکھایا گیا۔

ارچنا نے کہا کہ آپ کو لگ رہا ہوگا کہ میں ٹھیک ہوں، لیکن میری ایک بڑی سرجری ہوئی ہے۔ میں واپس جا رہی ہوں تاکہ شوٹنگ مکمل کر سکوں، میں مکمل آستین والے کپڑے پہنوں گی، ایسے شوٹ کریں گے کہ کسی کو معلوم نہیں ہوگا کہ میں زخمی ہوں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles