بیچ والی اولاد میں کیا خاصیتیں ہوتی ہیں؟ سائنس نے ثابت کردیا

بیچ والی اولاد میں کیا خاصیتیں ہوتی ہیں؟ سائنس نے بھی ثابت کردیا، والدین کے درمیان والے بچے بات ماننے والے ، تعاون کرنے والے اور ایماندار ثابت ہوتے ہیں۔

بیچ والے بچوں کو اکثر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، تاہم کینیڈا کی دو یونیورسٹیوں کی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آخر کار بیچ والے بچوں کے چمکنے کا وقت آگیا ہے۔

بروک یونیورسٹی اور کیلگری یونیورسٹی کے محققین نے بتایا ہے کہ بیچ والے بچے عام طور پر بڑے یا چھوٹے بہن بھائیوں اور یہاں تک کہ دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ بات ماننے والے، تعاون کرنے والے اور ایماندار ثابت ہوتے ہیں۔

نفسیات کے پروفیسرز مائیکل ایشٹن اور کیبیوم لی کی سربراہی میں یہ مطالعہ دو حصوں میں کیا گیا۔ مصنفین کے ذریعے تیار کردہ 20 سال پرانے سوالنامہ کا استعمال کرتے ہوئے پہلے سروے میں کینیڈا، امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ میں 7 لاکھ لوگوں کا سروے کیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles